اشیائے خوردونوش مہنگی بیچنے والے تاجروں کو ساڑھے 20لاکھ روپے جرمانہ

صوبہ بھر میں 1525مجسٹریٹس کے 9630 چھاپے‘ 1612تاجر گرانفروشی‘ ذخیرہ اندوزی کرتے پکڑے گئے 231مقدمے درج‘ اشیاء مہنگی بیچنے والے 251تاجر گرفتار‘ رحیم یار خان میں سب سے زیادہ 5لاکھ 82 ہزار روپے جرمانہ رمضان بازاروں میں امدادی نرخ پر 613401کلوچینی‘ 149344کلوچکن اور 10کلو آٹا کے 103896بیگ فروخت صوبہ بھر میں حکومت اور مخیرافراد کے اشتراک سے1418مدنی دسترخوان پر 161835مردوخواتین نے روزہ افطار کیا

منگل 14 جولائی 2015 23:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء ) صوبہ بھر میں اشیائے خوردونوش مہنگی بیچنے والے ذخیرہ اندوزوں اور ناپ تول میں گھپلے کرنے والوں کے خلاف مہم تندہی سے جاری ہے۔ گزشتہ روز 1525 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 9630مقامات پر چھاپے مارے۔ 1612 تاجروں اور دکانداروں کو ناپ تول میں کمی‘ ذخیرہ اندوزی اور اشیائے صرف مہنگی بیچنے کا مرتکب پایا گیا۔

231 مقدمات درج کر کے 251 تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ 20 لاکھ 57ہزار 450 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں سب سے زیادہ 5لاکھ 82ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سب سے کم جرمانہ ضلع مظفر گڑھ میں 2500 روپے عائد کیا گیا۔اوزان و پیمائش کی چیکنگ کے لئے صوبہ بھر میں 2129مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

(جاری ہے)

248تاجروں کو ناپ تول میں کمی بیشی کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 52 روپے کے امدادی نرخ پر 613401کلوگرام چینی اور 245 روپے کے امدادی نرخ پر 149344 کلو چکن رمضان بازاروں میں فروخت کیا گیا جبکہ 310 روپے کے امدادی نرخ پر 10کلو آٹا کے 103896 بیگ فروخت کئے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں 330 روپے کے امدادی نرخ پر 9077دس کلو آٹا بیگ اور 660روپے کے امدادی نرخ پر 133606 بیس کلو گرام آٹا بیگ فراہم کئے گئے۔ حکومت اور مخیرافراد کے اشتراک سے 1814مدنی دسترخوان پر گزشتہ روز 161835 مردوخواتین نے روزہ افطار کیا۔