جامعہ کراچی ‘بی اے سال اول ریگولر وپرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان

بدھ 15 جولائی 2015 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے سال اول ریگولر وپرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق بی اے ریگولر سال اول کے امتحانات میں کُل 6366 طلبہ شریک ہوئے،2159 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 4207 طلبہ ناکام قرارپائے،کامیاب طلبہ کا تناسب 33.91% فیصد رہا۔بی اے سال اول پرائیوٹ کے امتحانات میں کُل 5382 طلبہ شریک ہوئے ،1668 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 3714 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 30.99% فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :