ٹام کروز نے فلمی کردار کیلئے زندگی کو داؤ پر لگادیا
جمعرات 16 جولائی 2015 13:05
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء)ہوسکتا ہے کہ آپ کو یقین نہ آئے مگر ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز اپنی نئی فلم ”مشن امپوسبل : روگ نیشن“ میں اپنے کرئیر کا اب تک کے سب سے بہترین اسٹنٹ کیے ہیں۔ٹام کروز اس سے پہلے بھی مشن امپوسبل کے دوسرے حصے میں چٹان پر لٹکنے کے مناظر بغیر حفاظتی جال کے کرچکے ہیں اور ٹام کروز کے بقول اسی فلم کے آخر میں خنجروں سے لڑائی کے دوران تیز دھار بلیڈ ان کے چہرے کے بالکل قریب سے گزرا تھا جبکہ چوتھے حصے یعنی گھوسٹ پروٹوکول میں انہوں نے دنیا کی بلند ترین عمارت پر بغیر کسی اسٹنٹ مین کے حیرت انگیز کرتب دکھائے تھے۔
مگر مشن امپوسبل : روگ نیشن میں طیارے پر پھسلنے کے ایک سین کو ٹام کروز نے بغیر کسی اسٹنٹ مین کے 8 دفعہ شوٹ کروایا اور یہ منظر واقعی دیکھنے والوں کو دنگ کردیتا ہے۔(جاری ہے)
ٹام کروز خود بتاتے ہیں اس منظر کی شوٹنگ سے ایک رات قبل مجھے نیند نہیں آئی اور عکسبندی کے دوران میں نے بغیر کچھ سوچے سمجھے اس کو فلما دیا۔اپنے تین دہائی طویل کرئیر میں ٹام کروز نے اکثر ایسے اسٹنٹس کیے ہیں جو ان کی زندگی کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی جانب سے ہولی وڈ اسٹارز کو یہ خطرہ مول لینے سے روکا گیا مگر ان کو اس کے بغیر چین نہیں آتا۔ٹام کروز کی یہ نئی فلم 31 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئی پی ایل لائیو سٹریمنگ کیس میں طلبی پر تمنا بھاٹیا کا سائبر سیل کو جواب
-
ڈرامہ ’’عشق مرشد‘‘ میں منفی کردارپرقتل کی دھمکیاں ملیں: حرا ترین
-
ماہرہ خان نے ایمی گالا میں آرٹسٹ اِن فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
والد نے کبھی لڑکیوں کی طرح نہیں پالا، شروتی ہاسن
-
میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.