جی سی یواینڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طلباء کی تعلیمی کفالت کے لیے 10لاکھ روپے کا عطیہ

جمعرات 16 جولائی 2015 13:55

لاہور ۔16 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) نامور ریڈیالوجسٹ اور اولڈ راوئین پروفیسرڈاکٹر صفدر علی ملک نے گورنمنٹ کالج یونیوسٹی لاہورکے اینڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طلباء کی تعلیمی کفالت کے لیے 10لاکھ روپے عطیہ کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر صفدر علی ملک نے عطیہ کا چیک وائس چانسلر کے حوالے کیاجبکہ اس موقع پر اینڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر خالد منظور بٹ بھی موجود تھے۔ پروفیسر صفدر علی ملک کی جانب سے دی جانے والی اس عطیہ کی رقم سے ایک گولڈن سکالر شپ کا اجراء کیا جائے گا،جو ہر سال 1مستحق طالبعلم کو میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔