پاک بھارت وزرائے اعظم کو بجرنگی بھائی جان دیکھنی چاہئے، سلمان خان

فلم کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان رشتہ بہتری کی جانب جاسکتا ہے، بالی ووڈ اداکار

جمعہ 17 جولائی 2015 10:54

پاک بھارت وزرائے اعظم کو بجرنگی بھائی جان دیکھنی چاہئے، سلمان خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب محمد نواز شریف کو فلم بجرنگی بھائی جان دیکھنی چاہئے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں سلمان نے پاکستان سینسر بورڈ کی جانب سے عید پر فلم کی پاکستان میں نمائش کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔ سلمان خان نے ٹوئٹر کے ذریعے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم دونوں ممالک کے وزیر اعظم کو دیکھنی چاہئے کیونکہ اس فلم سے دونوں ممالک کے درمیان کا رشتہ بہتری کی جانب جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :