ایک روزہ تعلیمی کیرئیرکونسلنگ پروگرام جنرل موسیٰ کالج کوئٹہ میں منعقد

منگل 21 جولائی 2015 16:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) ایک روزہ تعلیمی کیرئیرکونسلنگ پروگرام جنرل موسیٰ کالج کوئٹہ میں منعقد کیاگیا جس میں ملک بھرکی اعلیٰ یونیورسٹیوں اورکالجوں کے ماہرین نے طلباء وطالبات کو مختلف شعبہ ہائے تعلیم سے متعلق آگاہی فراہم کیں۔ تعلیمی کیرئیرکونسلنگ پروگرام میں اراکین بلوچستان صوبائی اسمبلی، طلباء وطالبات اورسیاسی وسماجی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکرکے افرادنے شرکت کیں۔

تعلیمی کیرئیرکونسلنگ پروگرام کے دورہ کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے کہاکہ اس قسم کے پروگرام کے انعقادسے نوجوان نسل کو اپنے مستقبل کاانتخاب کرنے میں آسانی اورمفید ثابت ہوں گے جس سے بلاشبہ وہ اپنے کیرئیر سے متعلق پیشگی معلومات حاصل کرکے مزیدلگن اورشوق سے اپنے پسندیدہ تعلیمی شعبہ میں داخل ہوجاتاہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ حکومتی سرپرستی میں اس نوعیت کے تعلیمی سرگرمیوں کاانعقاد صوبہ بھرکے دوردراز علاقوں میں بھی ہونے چاہئیں تاکہ مستقبل کے معماروں کواپنے تعلیمی شعبے سے متعلق آگاہی حاصل ہو۔

اس موقع پرمشیروزیراعلیٰ ورکن صوبائی اسمبلی شاہدہ رؤف نے مختلف شعبوں کے اسٹال پر طلباو طالبات سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کی صلاحیتیوں کواُجاگرکرنے اورانھیں معاشرے میں ایک بہترین پروفیشنل بنانے کے لئے تعلیمی کیرئیرکونسلنگ پروگرام ایک ضروری عنصرہے جس سے ہمارے نوجوان اپنی آنے والی زندگی کے لئے پیشگی کسی شعبہ سے متعلق آگاہ ہوتاہے اوروہ دل جمعی کے ساتھ پسندیدہ شعبہ زندگی میں آگے کی جانب رواں دواں ہوجاتاہے۔

تقریب میں چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی عبدالخالق ہزارہ نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔پچھلے وقتوں میں طلباء وطالبات کو یہ آگہی حاصل نہیں تھی کہ وہ آگے بڑھ کر کس قسم کے شعبہ تعلیم کاانتخاب کریں اوراُس میں کامیابی کیسے حاصل کی جائے تاہم آج کایہ تعلیمی کیرئیرکونسلنگ پروگرام طالب علموں کے بہترمستقبل کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اوروہ اس سے مستفید ہوسکتے ہیں جو یقیناایک لائق تحسین اقدام ہے۔