پاکستان کو جے ایف 17تھنڈر طیاروں کا برآمد ی آرڈر ملنے پر بھارت حسد سے ہلکان ہونے لگا
بدھ 22 جولائی 2015 12:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) پاکستان کو جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا پہلا برآمدی آرڈر ملنے پر بھارت حسد جلن اور تشویش کے جذبات کا شکار ہوگیا ہے، بھارت ابھی تک ہلکا لڑاکا طیارہ” تیجاس “تیار نہیں کر سکا اور لڑائی کے قابل بنانے کے لئے مزید ایک سال درکار ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اس سال انٹرنیشنل پیرس ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو فروخت کے لئے پیش کیا اور بین الاقوامی آرڈرز کے حصول کے لئے جارحانہ مارکیٹنگ کی،مارکیٹنگ ٹیم کے سربراہ ایئرکموڈور خالد محمود نے ایئر شو کے دوران تصدیق کی کہ جے ایف تھنڈر طیاروں کی برآمد کا پہلا معاہدہ ہو گیا ہے اور خریدار ایک ایشیائی ملک ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا بنایا ہوا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ ہلکے وزن کا ہے جس کی رفتار آواز سے دوگنا تیز ہے اور 55 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کے قابل ہے۔(جاری ہے)
بھارت بھی طیارہ سازی کے میدان میں قدم رکھ چکا ہے لیکن ابھی تک کامیابی نصیب نہیں ہوئی، بھارتی ایئرفورس کو تیجاس طیارے کی تکمیل کے لئے بھی مزید ایک سال درکار ہے۔بھارتی ایئرفورس میں اس وقت 35لڑاکا اسکوارڈرن ہیں جبکہ اس کی طلب 44 لڑاکا اسکوارڈرن ہیں۔
بھارتی ایئرفورس کا تیجاس مارک ٹو کا منصوبہ تو ابھی ڈیزائن کی حد سے بھی آگے نہیں بڑھ پایا اور اس کے لئے اسے غیرملکی شراکت دار کی بھی ضرورت ہے، اس لڑاکا طیارے کے منصوبے مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 2020 ہے جو بھارتی فضائیہ کو پوری ہوتی نظر نہیں آتی۔بھارتی فضائیہ کی ضروریات کے لئے 36 مہنگے رافیل طیاروں کی خریداری کی ڈیل بھی ابھی مکمل نہیں ہوئی اور دو سال سے پہلے رافیل طیارے بھارت کو ملنا ممکن نہیں اس صورتحال میں پاکستان کے جے ایف تھنڈر طیارے کی کامیابیوں نے بھارتی فوجی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.