جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر وفاقی وزیر کے ٹویٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
جمعرات 23 جولائی 2015 11:22
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی2015ء) 2013 ءمیں ہونے والے انتخابات کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی مبینہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے عمران خان کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری اپنے پیغام میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھرنا دے کر ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا لیکن جوڈیشل کمیشن نے نے ان کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مطالبہ کیا کہ عمران خان جمہوری رویہ اپنائیں اور قوم سے معافی مانگیں ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے اس فیصلے کے بعد اب ہم نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔(جاری ہے)
دوسری جانب وفاقی وزیر کے اس بیان کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزارت قانون کو بھجوائی گئی ہے اور اس سربمہر رپورٹ کو کھولنے کا اختیار صرف وزیر اعظم کے پاس ہے ۔
دوسری جانب سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر کی جانب سے یہ بیان سامنے آنا کئی سوال کھڑے کر رہا ہے ۔ معروف صحافی افتخار احمد کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ اختیار صرف وزیر اعظم کا ہے لیکن احسن اقبال کی جانب سے جلدی کا مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر کو رپورٹ کا انتطار کرنا چاہیئے تھا کیونکہ ان کے اس اقدام سے ایک ایسی بحث شروع ہو جائے گی جو کبھی ختم نہیں ہو گی ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.