پاکستانی ڈاکٹرز نے نگلیریا کی دوا دریافت کر لی
جمعرات 23 جولائی 2015 13:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پاکستان کے نجی تعلیمی ادارے آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹرز نے ان لیوا وائرس نگلیریا (دماغ خور امیبا) کو ختم کرنے کے لیے دوا دریافت کر لی ہے۔آغا خان یونیورسٹی کے بائیوجیکل اور بائیوجیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سینئر ڈاکٹر نوید احمد خان اور ڈاکٹر عبدالمنان بیگ کی سربراہی میں کام کرنے والی ریسرچ ٹیم نے یہ دوا پانچ سال تک تجربات کے بعد دریافت کی ڈاکٹروں کے مطابق جو دوا امیبا کے علاج کے لیے دریافت کئی گئی ہے وہ پہلے سے نگلیریا فاوٴلری خاندان سے تعلق رکھنے والی متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر احمد خان کے مطابق انھوں نے متعدد کھانوں اور ادویات کو امیبا کے علاج کیلئے استعمال کیا جن میں تین ادویات اس بیماری کے خلاف انتہائی موٴثر ثابت ہوئی ہیں۔(جاری ہے)
ڈاکٹر احمد نے بتایا کہ مذکورہ ادویات آئندہ سال سے اس بیماری کے خلاف استعمال کی جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ اس بیماری میں سب سے بڑی دشواری دوا کا فوری طور پر دماغ تک پہنچانا تھا جس کا طریقہ کار اب دریافت کرلیا گیا ڈاکٹر احمد نے کہا کہ مذکورہ ادویات پاکستان میں گذشتہ کئی سالوں سے استعمال کیا جارہی ہیں تاہم لاعلمی کی وجہ سے وہ کئی قیمتی جانوں کو بچانے میں کام نہ آسکیں۔
ڈاکٹرز کی جانب سے ناصرف علاج کیلئے دوا کے دریافت کرنے پر توجہ دی گئی ہے بلکہ دوا کو فوری طور پر دماغ تک پہنچانے کے حوالے سے بھی تجربات کیے جاتے رہے۔ڈاکٹر احمد کے مطابق پرائمری اموبیک میننجوینسی فالیٹس (پی اے ایم) نامی بیماری سے شرح اموات دنیا بھر میں 95 فیصد جب کہ پاکستان میں 100 فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سامنے آنے والے پی اے ایم کیسز میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ متاثرہ مریضوں کو تیراکی کو شوق نہیں تھا مگر پھر بھی وہ اس بیماری کا شکار ہوئے۔ڈاکٹر احمد نے خبردار کیا کہ آئندہ سالوں میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ گلوبل وارمنگ کے باعث بڑھنے والی گرمی ہے۔انھوں نے کہا کہ پانی میں نگلیریا فاوٴلری کا موجود ہونا معلومات یا احتیاطی تدابیر کی کمی ‘ صحت کی سہولیات کے ملک کو درپیش مسائل اور علاج کیلئے ادویات کی کمی اس بیماری کے بڑھنے کی وجوہات ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.