کراچی سمیت سندھ بھر میں سیلاب کا خدشہ
جمعرات 23 جولائی 2015 14:13
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
(جاری ہے)
ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہو رہا ہے جب کہ کراچی اور حیدر آباد میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، اگر یہ پانی اکٹھا ہو گیا تو دونوں شہروں کے لئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں بارشوں کا بڑا سسٹم داخل ہو رہا ہے، صوبہ سندھ کے اگلے 4 سے 5 روز میں بارشیں ہوں گی، سندھ اور پنجاب سے ملحقہ بلوچستان کے علااقوں میں بھی بارشیں ہوں گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کا حالیہ سسٹم 3 روز پہلے بھارت سے بلوچستان میں داخل ہوا جب کہ تیز بارشوں کا دوسرا سسٹم جزوی طور پر بحیرہ عرب میں داخل ہو رہا ہے جو اس وقت کراچی کے قریب موجود ہے، یہ سسٹم نچلے بادلوں کے ساتھ مل کر درمیانی بارش دے سکتا ہے اور اسی کے تحت بدین اور ٹھٹہ میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کشمیر: مذاکرات ناکام، مظاہرے جاری، ہنگامی اجلاس طلب
-
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آزادکشمیر کی صورت حال پرآج اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا
-
سارا ایوارڈ شو ایک طرف اور حازم بنگوار ایک طرف
-
کچے کے ڈاکوﺅں کو نیست و نابود کریں گے،مراد علی شاہ
-
وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کا آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف پر اتفاق
-
گندم سکینڈل کی نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر
-
عمران خان کو پال پوس کر مسلط نہ کیا جاتا تو ان کی ایک ہی سیٹ رہتی، رانا ثناءاللہ
-
عوام کیلئے خوشخبری ،پٹرول13اور ڈیزل 8روپے سستا ہونے کا امکان
-
غزہ: فریقین سے یرغمالیوں کی رہائی اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
رفح میں بڑی فوج کارروائی کو ہر حال میں روکنا چاہیے، گوتیرش
-
تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی
-
مذاکرات کے سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے، عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.