پشین،کلی کمالزئی سے ایک شخص کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل

جمعرات 23 جولائی 2015 23:08

پشین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) کلی کمالزئی سے شخص کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل۔تفصیلات کے مطابق چار روز قبل کلی اسماعیل زئی سے لاپتہ ہونیوالا محمد رفیق کی گولیوں سے چلنی لاش پشین کے نواحی علاقے کلی کمالزئی میں کیمبرج ڈیم کے قریب سے برآمد ہوئی لیویز نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا۔