اسلام آباد : پنجاب اور سندھ میںبلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کرنے کی تجویز دے دی گئی

سیلاب کے باعث الیکشن کے انعقاد میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 جولائی 2015 12:12

اسلام آباد : پنجاب اور سندھ میںبلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کرنے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی تجویز دے دی ہے. انتخابی قواعد نہ ہونے کے باعث کاغذات نامزدی کی چھپائی نہیں ہو سکی جس کے باعث یہ تجویز سامنے آئی ہے.

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات موخر کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے. علاوہ ازیں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ موقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں. تاہم الیکشن کمیشن نے 27 جولائی کو اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت صوبائی الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوں گے.