کراچی‘ مون سون بارشیں، کرنٹ لگنے سے 10 افراد جاں بحق

جمعہ 24 جولائی 2015 13:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) کراچی میں دو برس بعد مون سون کی پہلی بارش نے انتظامیہ کی قلعی کھول دی۔ جہاں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں وہیں بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے کرنٹ لگنے کے باعث دس افراد جان سے گئے۔ بارشوں سے ہونے والی اموات پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نوٹس لے لیا۔جمعرات کی شب برسنے والے بادلوں نے کراچی میں جھل تھل ایک کردیا۔

بادل برسے اور ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کا پول بھی کھول گئے۔

(جاری ہے)

بارشوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے کرنٹ لگنے کے باعث دس افراد جاں بحق ہوگئے۔ملیر، مچھر کالونی، ناظم آباد، بلدیہ اور کینٹ اسٹیشن کے قریب چھ افراد جبکہ دیگر علاقوں میں کرنٹ لگنے سے ایک کمسن بچہ اور دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ کرنٹ لگنے سے دس افراد کی اموات پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نوٹس تو لے لیا لیکن تاحال بچاوٴ کے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :