پنجاب بھر میں میٹرک سالانہ 2015ء کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا

جمعہ 24 جولائی 2015 15:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) پنجاب بھر میں میٹرک سالانہ 2015ء کے نتائج کا اعلان آج ہفتہ کیا جائے گا۔رزلٹ فیصل آباد بورڈ سمیت صوبے کی ویب سائیٹ پر بھی ملاحظہ کیا جا سکے گا تاہم طلباء وطالبات اپنا رزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی معلوم کر سکتے ہیں جس کا طریقہ یوں ہے کہ امیدوار اپنا رول نمبر اپنے موبائل پر لکھ کر 800240 پر بھیج دیں جس کے فوری بعد انہیں رزلٹ سے متعلق ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب تقسیم انعامات مورخہ 25 جولائی 2015ء کو دس بجے دن ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم
میں زیرصدارت چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیرقانون وپارلیمانی امور پنجاب رانا ثناء اللہ خاں ہوں گے۔ مزید براں تمام ریگولر طلباء وطالبات کے رزلٹ کارڈز ان کے متعلقہ اداروں کی وساطت جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے رزلٹ کارڈز ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے گھروں کے پتہ جات پر بھجوا دیئے جائیں گے۔ تاہم اگر کسی امیدوار کو یکم اگست 2015ء تک اس کا رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ بورڈ دفتر کی میٹرک برانچ سے بالمشافہ رابطہ کرے قائم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :