پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلا ن (کل )کرینگے

جمعہ 24 جولائی 2015 18:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلا ن ( ہفتہ ) کریں گے ۔لاہور بورڈ میں طلباء و طالبات کو انعامات اور سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب (ہفتہ )کو صبح 10بجے الحمرا میں منعقد کی جائے گی جس میں مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز ہونگے۔

(جاری ہے)

لاہورتعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلوم کرنے کی سہولت فراہم کردی ۔طلبہ گھر بیٹھے اپنا رزلٹ معلوم کرنے کے لئے نتائج کے اعلان کے بعد 80029پر اپنا رول نمبر سینڈ کرکے نتائج معلوم کر سکیں گے ۔صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جس میں طلباء و طالبات میں میڈلز ، نقد انعامات اورسرٹیفکیٹس تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :