جنرل ہسپتال میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی‘پروفیسر خالد محمود
کمیٹی امیدواروں کی درخواست کی وصولی سے لے کر انٹرویو اور میرٹ کے مطابق بھرتی تک تمام عمل کی نگرانی کرے گی تمام بھرتیاں میرٹ کے اصول پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے مکمل طور پر شفاف انداز میں ہوں گی،پرنسپل پوسٹ گریجو یٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ
پیر 27 جولائی 2015 18:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء )پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر خالد محمود نے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال میں گریڈسولہ تک ہونے والی بھرتیوں کو بے ضابطگیوں سے پاک کرنے اور اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی میرٹ پالیسی کو یقینی بنانے کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ کمیٹی امیدواروں کی درخواست کی وصولی سے لے کر انٹرویو اور میرٹ کے مطابق بھرتی تک تمام عمل کی نگرانی کرے گی۔
واضح رہے کہ ہسپتال کی پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے انتظامیہ کی جانب سے بھرتیوں کے عمل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد مذکورہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی کے سربراہ جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کیپٹن ریٹائرڈ ڈاکٹرنیازاحمد ہوں گے جبکہ ارکان میں پروفیسر ڈاکٹر نجم الحسنین، ڈاکٹر ملک انجم جمال، ڈاکٹر محمد تنویر انور، ڈاکٹر قیصر پروین، ڈاکٹر شاہد محمود میواور رانا پرویز صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے نام شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.