پنجاب یونیورسٹی امتحانی شیڈول

پیر 27 جولائی 2015 19:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ڈاکٹر آف فارمیسی (فارم۔ڈی)فرسٹ ،سیکنڈ ،تھرڈ، فورتھ اور فائنل پروفیشنل اینول امتحانات 2015ء کے لیے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (فارم۔

(جاری ہے)

ڈی)فرسٹ اور فائنل پروفیشنل اینول امتحانات 2015ء کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ4اگست 2015ء اور ڈبل فیس کے ساتھ7اگست2015ء ہے۔

جبکہ ڈاکٹر آف فارمیسی (فارم۔ڈی)سیکنڈ ،تھرڈاور فورتھ پروفیشنل اینول امتحانات 2015ء کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ10اگست 2015ء اور ڈبل فیس کے ساتھ13اگست2015ء ہے۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :