ماضی میں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ لفظی حملے کرنے والے قومی اسمبلی میں بغل گیر ، پارلیمانی گیلری کی جانب سے قرب قیامت کی نشانی قرار

پیر 27 جولائی 2015 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) ماضی میں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ لفاظی حملے کرنے والے ایوان زیریں میں بغل گیر ہو گئے، پارلیمانی گیلری کی جانب سے قرب قیامت کی نشانی قرار دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو نماز مغرب کے وقفے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی نشست پر گئے اور ان سے بغل گیر ہو گئے جس کے بعد انتہائی تپاک کے ساتھ پی ٹی آئی کی رہنماء شیریں مزاری اور شاہ محمود قریشی سے ملے، تینوں رہنماؤں کے درمیان طویل مشاورت جاری رہی، جس کے بعد پارلیمانی پریس گیلری سے وزیر اطلاعات کی توجہ شیریں مزاری سے شیریں گفتگو کی جانب دلوائی گئی تو انہوں نے کہا کہ شیریں نہیں شرنکی مزاری کہیں جس پر پریس گیلری سے کہا گیا کہ یہ تو قرب قیامت کی نشانی ہے کہ سخت تعریف آج شیریں شیریں ہیں۔

متعلقہ عنوان :