حکومت پاکستان کاسابق بھارتی ڈاکٹرصدر عبدالکلام کے انتقال پر اظہار افسوس ، ڈاکٹر عبدالکلام کی اپنے ملک کیلئے نمایاں خدمات کو یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے،دفتر خارجہ

منگل 28 جولائی 2015 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی۔2015ء) حکومت پاکستان نے سابق بھارتی صدرڈاکٹر عبدالکلام کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالکلام کی اپنے ملک کیلئے نمایاں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ پیر کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہحکومت پاکستان سابق بھارتی صدر عبدالکلام کے انتقال پر اظہار افسوس کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالکلام کی اپنے ملک کیلئے نمایاں خدمات کو یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔بھارت کے سابق صدر اور عالمی شہرت یافتہ سائنس دان ڈاکٹر عبدالکلام 83 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ آئی آئی ایم شیلونگ میں ایک تقریب کے دوران سابق بھارتی صدر کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس سے وہ وہیں گرپڑے اور انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔