قیدیوں کی تعلیم ‘امریکہ کاپل گرانٹ منصوبہ دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

منگل 28 جولائی 2015 13:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) امریکی حکومت نے قیدیوں کی تعلیم کیلئے پل گرانٹ منصوبہ دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیاامریکہ کی وفاقی حکومت کی جانب سے پل گرانٹ منصوبہ ضرورت مند طلبہ کو دیا جاتا ہے گرانٹ سے قیدیوں کو بھی فنڈز دئیے جاتے تھے تاہم1994 میں اس پر پابندی لگا دی گئی تھیامریکی صدر اوباما انتظامیہ ایک بار پھر قیدیوں کیلئے یہ گرانٹ بحال کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر تین سے پانچ سال تک آزمائشی پروگرام شروع کیا جائیگا منصوبے کے تحت ہزاروں قیدی کالج کورسس میں داخلہ لے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :