Live Updates

عمران خان نے موروثی سیاست شروع کردی ہے،ایم پی اے محمود خان بیٹنی

ٹانک میں نظامت کیلئے پی ٹی آئی کے ایم این اے داور خان کنڈی کے بھائی مصطفٰی کنڈی کا نتخاب کیاگیا ہے،دوسری پارٹیوں پر موروثی سیاست کے الزامات لگانے والے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں جوڈیشنل کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی ائی کے ممبران کو استعفٰی دینا چائیے ،میڈیاسے با ت چیت

منگل 28 جولائی 2015 22:25

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے موروثی سیاست شروع کردی ہے،ضلع ٹانک کے نظامت کے لئے پی ٹی آئی کے ایم این اے داور خان کنڈی کے بھائی مصطفٰی کنڈی کا نتخاب کیاگیا ہے،دوسرے سیاسی پارٹیوں پر موروثی سیاست کے الزامات لگانے والے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں۔جوڈیشنل کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی ائی کے ممبران کو استعفٰی دینا چائیے ۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ف صوبہ خیبرپختون خواہ کے صوبائی اسمبلی کے ایم پی اے محمود خان بیٹنی ٹانک کے دورے کے موقع پر ملک حسین محسود کی رہائش گاہ پر میڈیاسے با ت چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمرا ملک افتخار ،خورشید خان برکی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے محمود خان نے شہر کو پانی کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے شمستی توانائی سے چلنے والی چار ابنوشی کے ٹیوب ویلوں کا افتتاح کیا ۔

میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے ایم پی اے محمود خان بیٹنی کاکہناتھا کہ میں وزیراعلی صوبہ خیبرپختو ن خواہ پرویز خٹک کا نہایت ممنو ن ہوں ۔کہ انھوں نے ابنوشی کے ان ٹیوب ویلوں کے لئے فنڈز فراہم کئے ہیں۔ محمود خان بیٹنی کا کہناتھا کہ عمران خان سیاسی پارٹیوں پر بار بار الزامات لگارہے تھے کہ وہ موروثی سیاست کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع ٹانک میں نظامت کے لئے پی ٹی ائی کے ایم این اے داور خان کنڈی کے بھائی مصطفٰی کنڈی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ کیا یہ موروثی سیاست نہیں ہے کہ ایک بھائی ایم این اے ہو اور دوسرا ضلع ناظم ہو ۔ان کا کہناتھا کہ دوسروں پر الزامات لگانا بہت اسان ہوتا ہے۔ان کا کہناتھاکہ عمران خان اپنے گریبان میں جھنانکیں۔محمود خان بیٹنی کا کہناتھا کہ جوڈیشنل کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان اور تحریک انصاف کے تمام ممبران کو چائیے کہ وہ قومی اسمبلی کے نشستوں سے استعفٰی دیں۔

ان کا کہناتھا کہ اس پارلیمنٹ کو وہ جعلی اسمبلی کہتے تھے اب عمران خان کا کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ قومی اسمبلی میں بھیٹیں۔محمود خان بیٹنی کا کہناتھا کہ وہ ضلع ٹانک کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ ضلع ٹانک کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔ان کا کہناتھا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے ٹانک گرڈاسٹیشن اور ڈیرہ گرڈاسٹیشن کے لئے نئے ٹرانسفارمر لائے ہیں۔جو ائندہ ایک دو ہفتے میں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات