بھارت نے آبی جارحیت بھی شروع کر دی ، پاکستان کو کشن گنگا ڈیم کے معائنے کی اجازت دینے سے انکار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 13:37

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015ء) : بھارت نے پاکستان کو کشن گنگا ڈیم کے معائنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا. تفصیلات کے مطابق پاکستان 13 ماہ سے بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کے معائنے کی اجازت کا منتظر ہے.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے. تاہم تاہم انڈس واٹر کمیشن نے صورتحال سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا ہے. انڈس واٹر کمیشن کا کہنا تھا کہ بھارت نے آبی جارحیت کا آغاز کر دیا ہے ، کمیشن نے اس معاملے پر فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے. ذرائع کے مطابق اگر بھاترت کی آبی جارحیت یونہی جاری رہے تو آئندہ سال قحط سالی کا خدشہ ہے.

متعلقہ عنوان :