کو ر کمانڈر ملتان کا شجاع آباد کینال کا دورہ‘ملتان شہر میں ممکنہ سیلاب کی روک تھام کیلئے شجاع آباد کینال کے پشتوں کی مضبوطی کے حوالے سے جائزہ لیا
پاک فوج دیگر ادراروں کو ہر ممکن تعاون ،سہولیات مہیا کریگی ،بروقت اقدامات و انتظامات سے شہری املاک ،انسانی جان و مال کی ہر ممکن حفاظت کی جائیگی ،لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد
بدھ 29 جولائی 2015 18:05
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شجاع آباد کینال کا دورہ کیا اور شجاع آباد کینال کے پشتوں کی مضبوطی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلاب کی صورت میں ملتان شہر اور ملتان انٹر نیشنل ائر پورٹ کی سیکورٹی اور حفاطتی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔
اِس موقع پر محکمہ انہار کی جانب سے کور کمانڈر کو شجاع آباد کینال کے پُشتوں کی مضبوطی، ممکنہ حفاظتی اقدامات اور دیگر تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے ممکنہ سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے مجموعی اقدامات اور انتظامات میں مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات اور احکامات بھی جاری کیے۔(جاری ہے)
کور کمانڈر نے متعلقہ محکموں کو پیشگی تیاری اور منصوبہ بندی کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ، دیگر ادراروں کو ہر ممکن تعاون اور سہولیات مہیا کرے گی اور بروقت اقدامات و انتظامات سے شہری املاک اور انسانی جان و مال کی ہر ممکن حفاظت کی جائیگی۔
کور کمانڈر نے اپنے دورے کے دوران اِس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے علاقہ مکینوں کی ہر ممکن مدد کرے گی اور کسی بھی ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے پر مراکش اور اسپین کے درمیان مذکرات آخری مرحلے میں
-
وزیرخزانہ کو کسی سے ملے بغیرٹیکس لگانا چاہیے، مفتاح اسماعیل
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر داخلہ
-
برطانیہ اورآئرلینڈ کی حکومتوں کے درمیان تارکین وطن کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے
-
لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کیس میں فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت 9 مئی تک ملتوی
-
کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک نایاب قسم کا سبب بن سکتی” ایسٹرازینیکا“ویکسین بنانے والی کمپنی کا عدالت میں اعترافی بیان
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.