مجاہد اول کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا، نواز شریف

سردار قیوم نہ صرف آزادکشمیر بلکہ پاکستان کے بڑے لیڈر تھے۔وہ نظرئے اور عقیدے پر قاہم رہے مرحوم نے اسلام اور نظریہ پاکستان کے لئے زندگی بھر جدوجہد کی سردار قیوم تحریک آزادی کے بانی قاہد تھے، مشن کو جاری رکھا جائے گا ،وزیر اعظم پاکستان کی غازی آباد جا کر مجاہد اول کی وفات پر سردار عتیق سے اظہار تعزیت،فاتحہ خوانی

بدھ 29 جولائی 2015 21:49

باغ،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بد ھ کے روز غازی آباد آزاد کشمیر جا کر سابق وزیر اعظم اور مجاہد اول سردار عبد القیوم خان کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سردار عتیق احمد خان سے تعزیت کی وزیر ا عظم نواز شریف نے سردار عبد القیوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی وزیر اعظم نے کہا کہ سردار عبد القیوم کی کشمیری عوام کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتاہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا۔

سردار قیوم نہ صرف آزادکشمیر بلکہ پاکستان کے بڑے لیڈر تھے۔وہ نظرئے اور عقیدے پر قاہم رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام اور نظریہ پاکستان کے لئے زندگی بھر جدوجہد کی سردار قیوم تحریک آزادی کے بانی قاہد تھے۔ مجاہد اول سردار قیوم خان کے مجھ پر بڑے احسانات تھے۔۔میاں محمد نواز شریف نے کہاکہ آزادکشمیر میں سیاسی نظریاتی استحکام کے لئے سردار قیوم کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر وزیر امور کشمیر برجیس طاہربھی ان کے ہمراہ تھے۔اس سے قبل وہ ہیلی کاپٹر پر غازی آباد پہنچے اور مجاہد اول کے مزار پر حاضری دی واپسی پر وہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کو اپنے ہمراہ ہیلی کاپٹر پر مری لے گئے ۔

متعلقہ عنوان :