اسلام آباد : تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق آئین کی رو سے ہمیں مطمئن نہیں کیا جا رہا، ہمارا موقف آئینی ہے ذاتی نہیں ہے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس کےباہر میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 13:02
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کے اسمبلی میں رہنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ہمیں تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت پر آئین سے متعلق مطمئن نہیں کیا جارہا۔
(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری نظرمیں کوئی درمیانی راستہ نہیں اورنہ ہی ہم انتہاپسند ہیں، ہم دلیل سے قائل کرنے اورہونے والے ہیں، ہمیں کسی کے اسمبلی میں رہنے پرکوئی اعتراض نہیں، ہمارا آئینی طریقے سے اعتراض ہے، تحریک انصاف کی رکنیت پرآئین سے متعلق مطمئن نہیں کیا جارہا۔
ہمارا موقف آئینی ہے ذاتی ہرگز نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ 2007 میں ایم ایم اے، مسلم لیگ (ن) اورتحریک انصاف نے استعفے پیش کئے تھے، اس وقت چند ہی لوگ اسپیکر کے چیمبر میں استعفے جمع کروانے گئے تھے اوران کے استعفے منظورکرلئے گئے تھے۔ 1992 میں ایم کیو ایم کے استعفے فیکس پرآئے تھے وہ بھی قبول کرلئے گئے تو پھرتحریک انصاف کو کس بنیاد پر رعایت دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے جے یو آئی نے قومی اسمبلی میں تحریک پیش کی تھی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.