ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے مختلف افواہیں زیر گردش ہیں ٗ خبر کی تحقیق کے بغیر تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے ٗپاکستان
پاکستان اور افغانستان برادر پڑوسی ملک ہیں ٗ افغانستان میں امن مذاکرات جاری رکھیں گے ٗبھارتی شہر گورداسپور پولیس اسٹیشن پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ٗ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر معاہدوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے ٗ پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام تر اقدامات اٹھائیگا ٗترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ کی ہفتہ وار بریفنگ
جمعرات 30 جولائی 2015 19:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲ نے کہا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے مختلف افواہیں زیر گردش ہیں ٗ خبر کی تحقیق کے بغیر تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے ٗپاکستان اور افغانستان برادر پڑوسی ملک ہیں ٗ افغانستان میں امن مذاکرات جاری رکھیں گے ٗبھارتی شہر گورداسپور پولیس اسٹیشن پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ٗ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر معاہدوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے ٗ پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام تر اقدامات اٹھائیگا۔
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان برادر پڑوسی ملک ہیں، افغانستان میں امن مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے اور خواہش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق پہلے بھی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق افواہوں کا جائرہ لے رہے ہیں، جیسے ہی تصدیق ہوئی تو میڈیا کو آگاہ کردیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی صوبے پنجاب کے شہر گورداسپور پولیس اسٹیشن پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے، گورداسپور واقعہ کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی پنجاب کو دورہ منسوخ کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر معاہدوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے اور پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام تر اقدامات اٹھائیگا۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان پر الزامات کا سلسلہ اس وقت ہی شروع ہوگیا جب ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی مکمل نہیں ہوا تھا بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔قاضی خلیل اﷲ نے بتایا کہ پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کیلئے دونوں ممالک رابطے میں ہیں، ابھی ملاقات کی تاریخوں کا تعین نہیں کیا گیا۔ایک اور سوال کے جواب میں قاضی خلیل اﷲ نے کہاکہ بھارت کو تحقیق کے بغیر الزام تراشیوں سے گریزکرناچاہئے، دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت ہر پلیٹ فارم پر لے جانے کا حق رکھتے ہیں ۔کراچی سے ٹارگٹ کلرز کی جنوبی افریقہ منتقلی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نیکہاکہ اس معاملے پر جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سے رابطہ کیا جائے گا۔پاکستان اور ایران کے تعلقات سے متعلق قاضی خلیل اﷲ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے سے پاکستان اور ایران کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ ایک اور سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملاعمر کی ہلاکت کی اطلاعات پربرطانوی نشریاتی ادارے اور افغان حکام سے رابطے میں ہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کاایجنڈااورتاریخوں کافیصلہ کرناافغان حکومت کاکام ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کے موقف کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لئے کسی بھی ایشو پر اپنی تشویش کے اظہار کا حق رکھتا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ ترجمان نے صومالیہ کے شہر موغادیشو کے جزیرہ پیلس ہوٹل میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی جس میں چینی سفارت خانہ کے ایک سیکورٹی اہلکار سمیت متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور صومالی اور دیگر ممالک کے باشندے زخمی ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.