پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ماہانہ حاضری کا الیکٹرانک نظام متعارف کروا دیا

جمعرات 30 جولائی 2015 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کی سہولت کے لیئے الیکٹرانک حاضری کا جدید نظام متعارف کروا دیا ہے۔ اس نظام کے تحت پارٹنر سکول اپنے طالبعلموں کی ماہانہ حاضری بذریعہ الیکٹرانک نظام پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو مہیا کریں گے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق الیکٹرانک حاضری کے نظام کو چلانے کے حوالے سے پارٹنر سکولوں کو ضروری تربیت تربیت دی گئی ہے۔

اس حوالے سے پارٹنرسکول مزید راہنمائی کے لیئے ہیلپ لائن 042-35772032,042-99268250پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک پارٹنر سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اپنی ماہانہ حاضری پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو 5تاریخ تک مہیا کر دیا کریں۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نظام کو مزید شفاف ، مربوط اور منظم بنانا ہے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایجوکیشن وؤچر سکیم کے ذریعے صوبے کے 36اضلاع میں بے وسیلہ بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرنے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر مبنی اس تعلیمی نظام کے تحت ضرورت مند بچوں کو اپنی پسند کے نزدیکی پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کی سہولت دی گئی ہے جس کے مفیدنتائج بر آمد ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :