سینیٹر سراج الحق کی جماعت اسلامی راولپنڈی کے بزرگ رکن مولانا محمد سرور کی عیادت
جمعرات 30 جولائی 2015 22:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے گزشتہ روز ریلوے ہسپتال جا کرجماعت اسلامی راولپنڈی کے بزرگ رکن مولانا محمد سرور کی عیادت کی ۔اس موقع پر انہوں نے مولانا محمد سرور کی صحتیابی کے لئے دُعا بھی کی۔
(جاری ہے)
بعد ازاں سراج الحق جماعت اسلامی کے رہنما راؤ معصوم علی خان کے صاحبزادے اور راؤ رشید احمد خان کے بھتیجے راؤ علی احمد کی وفات پرسٹلائٹ ٹاؤن ان کی رہائش گاہ پر گئے اور راؤ علی احمد کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
سراج الحق جماعت اسلامی کے کارکن اور انجمن تاجران سروس روڈ صادق آباد کے صدر ملک عبدالرحمان اکبر (مرحوم ) کے گھر بھی گئے ٗ جن کو 16 رمضان کو دوکان پر گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔ سراج الحق نے ملک عبد الرحمان اکبر کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دُعائے مغفرت بھی کی۔اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی ٗ نائب امیر ضلع رضا احمد شاہ ٗصدر شباب ملی ضلع راولپنڈی امین الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.