2050 تک پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگا جن کی آبادی 30 کروڑ سے زائد ہوگی ‘ اقوام متحدہ
جمعہ 31 جولائی 2015 13:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2050 تک پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگا جن کی آبادی 30 کروڑ سے زائد ہوگی۔اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس وقت ملک کی آبادی 19 کروڑ کے قریب ہے ‘ 2030 تک آبادی 24.4 کروڑ ہونے کا خدشہ ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2100 میں پاکستان کی آبادی 36.4 کروڑ پوسکتی ہے۔
(جاری ہے)
رپورٹ میں چین، بھارت، انڈونیشیا، نائجیریا اور امریکا کو ان ممالک میں شامل کیا گیا جن کی آبادی 2050 تک 30 کروڑ ہوسکتی ہے آبادی کے دس بڑے ممالک کی فہرست میں سے پانچ ایشیائی ممالک ہیں اور پاکستان ان میں شامل ہے۔
دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، چین، بھارت اور انڈونیشیا شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2015 سے 2050 کے درمیان دنیا کی نصف آبادی کی گروتھ نو ممالک میں ہوسکتی ہے جن میں ہندوستان، نائجیریا، پاکستان، کانگو، ایتھوپیا، تنزانیہ، امریکا، انڈونیشیا اور یوگانڈا شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ سات سالوں میں ہندوستان کی آبادی چین سے زیادہ ہونے کا امکان ہے اس وقت چین کی آباد 1.38 ارب ہے جبکہ انڈیا کی آبادی 1.31 ارب ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آبادی کے عالمی گروتھ ریٹ میں کمی ہوئی ہے جو دس سال قبل 1.24 فیصد تھی جبکہ اب 1.18 فیصد ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.