ترک صدر رجب طیب اردگان پاکستان کے مختصر دورہ پر کل اسلام آباد پہنچے گئے

جمعہ 31 جولائی 2015 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان پاکستان کے مختصر دورہ پر کل ہفتہ کو اسلام آباد آئیں گے‘ رجب طیب اردگان وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگے جس میں دو طرفہ تعلقات ‘ عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل الله نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان انڈونیشیا سے واپسی پر کل ہفتہ کو اسلام آباد میں مختصر قیام کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف ترکی کے صدر سے ملاقات کرینگے ‘ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات‘ عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترک صدر کا گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کا یہ ساتواں دورہ ہے۔ ترکی کے صدر کی حیثیت سے رجب طیب اردگان کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ترک صدر کی قیادت میں پاکستان ترکی تعلقات کے نئے سنگ میل طے کئے گئے۔ دونوں ملک اپنے تعلقات کو نئی جہت پر لے جانے کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :