عالمی جریدہ "دی اکنامسٹ" میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تعلیمی خدمات کا تذکرہ

جمعہ 31 جولائی 2015 14:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) معروف ہفتہ وارعالمی جریدہ "دی اکنامسٹ"نے اپنی رواں اشاعت میں "Low-Cost Private Schools Learning Unleashed"کے عنوان سے شائع شدہ مضمون میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے توسط سے صوبہ پنجاب میں فروغ تعلیم کے لیئے کیے جانے والے اقدامات کو خصوصی طور پر بیان کیا ہے۔ مذکورہ مضمون میں انٹرویو دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے بے وسیلہ طبقات کے بچوں کی تعلیم کے لیئے شروع کردہ منصوبوں کے حوالے سے بتایا کہ ایک تعلیمی منصوبہ بالخصوص دیہی علاقوں میں نئے سکولو ں کے قیام میں معاون ہے ۔

دوسرے تعلیمی منصوبے کے تحت پسماندہ علاقوں میں آباد والدین کو وؤچرز جاری کیئے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے تعلیم سے محروم بچوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں حصول علم کے لیئے بھجوا سکیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح دیگر تعلیمی منصوبوں سے منسلک پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم تمام طالبعلم مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں اور یہ سکول اپنے طالبعلموں سے کوئی فیس وصول نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے بتایا کہ معیار تعلیم برقرار رکھنے کی غرض سے ان سکولوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت بھی کی جاتی ہے، جبکہ فی طالبعلم خرچہ حکومتی سکولوں کے مقابلہ میں آدھاہونے کے باوجود ہمارے امتحانی نتائج یکساں طو ر پر اچھے ہیں ۔ڈاکٹر انیلہ سلمان نے مزید بتایا کہ نجی شعبہ کے ساتھ اشتراک عمل آسان ہے، اس تعلیمی اشتراک کے ذریعے کرایہ کی عمارتوں میں بھی نئے پارٹنر سکولوں کا قیام جلد عمل میں لایا جا سکتا ہے جبکہ مقامی آبادی سے موزوں اساتذہ بھی ہائر کر لیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :