کراچی، ہم شعبہ قانون میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام کو مذید فروغ دینا چاہتے ہیں ،وائس چانسلر جامعہ اردو

جمعہ 31 جولائی 2015 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون ،سائنس و ٹیکنا لوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ہم شعبہ قانون میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام کو مذید فروغ دینا چاہتے ہیں اور جلد ہی کلیہ قانون میں دو نئے شعبے کھولے جارہے ہیں ،جن میں شعبہ فرانزک سائنس اور شعبہ ہیو من رائٹس شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز جامعہ اردو کے شعبہ قانون میں پی ایچ ڈی پروگرام کے تحت ہونے والے پہلے سمسٹر امتحانات کے آغاز کے موقع پر امتحانی مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کلیہ قانون کی ڈین و انچارج پی ایچ ڈی پروگرام ڈاکٹر راعنا خان اور انچارج کیمپس (گلشن اقبال ) پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بھی شیخ الجامعہ کے ہمراہ موجود تھے ۔انٹر پرسٹیشن آف انسٹی ٹیوٹ کے مضمون کا پہلا امتحانی پرچہ جسٹس (ر) جناب عارف خلجی کی نگرانی میں ہوا ۔ واضح رہے کہ 30جولائی 2015سے شروع ہونے یہ سمسٹرامتحانات یکم اگست تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :