اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ کی توہین کرنا ،ایرانی حکومت کا تہران میں اہلسنت کی مسجد کو گرا دینا قابل افسوس ،مذمت ہے، مقررین
مسجد اقصیٰ کی توہین اور ایران میں اہلسنت کی مسجد کا گرایا جانا نا قابل قبول ہے،عالم اسلام کی مذہبی و سیاسی قیادت کو اسرائیل ، ایران کے ان اقدامات کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے ‘ حافظ طاہر محمود اشرفی ، مولانا زاہد محمود قاسمی و دیگر کا اجتماع سے خطاب
جمعہ 31 جولائی 2015 18:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ کی توہین کرنا اور ایرانی حکومت کا تہران میں موجود اہلسنت کی مسجد کو گرا دینا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ، اسلامی سربراہی کانفرنس اور مسلم حکمران ان اقدامات کے خلاف بھر پور اقدامات کریں۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر آج ملک بھر میں اسرائیلی اور ایرانی اقدامات کے خلاف منائے جانے والے یوم مذمت کے موقعہ پر علما ء ، خطباء اور مقررین نے جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور جامعہ مسجد مصطفی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی توہین اور ایران میں اہلسنت کی مسجد کا گرایا جانا نا قابل قبول ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک طرف ایرانی حکومت اتحاد اور وحدت کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف ایران میں رہنے والے عرب اور اہلسنت پر زندگی تنگ کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی مذہبی و سیاسی قیادت کو اسرائیل اور ایران کے ان اقدامات کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے اور ایرانی قیادت سے ایران میں چالیس فیصد اہلسنت اور عرب کے حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے کہنا چاہیے۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین مولانا ایوب صفدر نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم کا سبب امت مسلمہ کا متحد نہ ہونا ہے اور ایران کے شہر تہران میں مسجد کا گرایا جانا قابل افسوس عمل ہے ۔پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا عبد الکریم ندیم نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی توہین پر عالم اسلام کی مذہبی قیادت کو آواز بلند کرنی چاہیے۔ پاکستان علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری مولانا زاہد محمود قاسمی نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں اور ایران میں عرب اور اہلسنت کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو ایسے اقدامات سے باز رہنا چاہیے جس سے امت مسلمہ میں انتشار پیدا ہو۔ پاکستان علماء کونسل پنجاب کے صدر حافظ محمد امجد نے کہا کہ ایرانی قیادت فوری طور پر تہران میں گرائی جانے والی مسجد کی بحالی کا اعلان کرے ۔ پاکستان علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر مولانا طارق محمود مدنی نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے صدر مولانا عبد الحمید صابری نے کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل امت کے اتحاد میں ہے اگر امت مسلمہ متحد ہو جائے تو کسی کو الاقصیٰ کی توہین کی جرأت نہ ہو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان تہران میں گرائی جانے والی مسجد پر ایرانی حکومت سے بات کرے اور اہلسنت کی مسجد کو بحال کروایا جائے۔ مفتی عبد الوحید کوئٹہ ، حافظ حسین احمد مردان ، مولانا خلیل احمد سراج ڈیرہ اسماعیل خان ، مولانا انوار الحق مجاہد ملتان ، مولانا اصغر خان کھوسہ ڈیرہ غازی خان ، مولانا سمیع اﷲ ربانی لیہ ، مولانا شفیع قاسمی ساہیوال، مفتی محمد یونس آزاد کشمیر ، مولانا عبد المالک جھنگ، مولانا وقار عثمانی سرگودھا، حافظ امجد محمود گجرانوالہ ، مفتی عمر فاروق خانیوال ، مولانا مبشر حضور بہاولپور ، مولانا سید عبدالغفار شاہ حجازی لودھراں ، مولانا سعد اﷲ شفیق رحیم یار خان ، مولانا خورشید نعمانی بہاولنگر، مولانا اعظم فاروق فیصل آباد، مولانا سعد اﷲ لدھیانوی ٹوبہ ٹیک سنگھ، مولانا ممتاز کلیار جڑانوالہ ، مولانا نعمان حاشر راولپنڈی ، مولانا اشفاق پتافی مظفر گڑھ ، ڈاکٹر شاہ نواز چکوال ، مولانا فہیم الحسن شیخوپورہ ، مفتی عصمت اﷲ ناروال ، مولانا رسال الدین قصور، مولانا محمد مشتاق لاہوری لاہوراور مولانا عبید اﷲ صابر راجن پور میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی توہین اور ایرانی حکومت کا تہران میں اہلسنت کی مسجد کو گرانے کی شدید مذمت کی۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.