سنی اتحاد کونسل کا اگست کو ماہ محبت پاکستان کے نام سے منانے کا اعلان
پورا مہینہ ملک بھر میں استحکام وطن مہم چلائی جائیگی ،مختلف شہروں میں نظریے پاکستان کانفرنسیں اور جیوئے پاکستان ریلیاں منعقد کی جائینگی
جمعہ 31 جولائی 2015 21:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل اگست کو ماہ محبت پاکستان کے نام سے منائے گی اور پورا مہینہ ملک بھر میں استحکام وطن مہم چلائی جائے گی ،مہم کے دوران مختلف شہروں میں نظریے پاکستان کانفرنسیں اور جیوئے پاکستان ریلیاں امنعقد کی جائیں گئیں ،استحکام وطن کیلئے محبت پاکستان کو فروٖغ دینے کی ضرورت ہے ،قیام پاکستان کے مقاصد کے مقاصد کی تکمیل کیلئے نفاذنظام مصطفی ﷺ ضروری ہے،نظام مصطفی ﷺ کے نفاذسے بھوک،ظلم اور ناانصفافی کا خاتمہ ہوگا۔
تحریک انصفاف کے اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے سیاسی انتشار میں اضافہ ہوگا ۔تاجروں کی ہڑتال کی حمایت اور انکے مطالبات کی تائید کرتے ہیں،حکومت بنکوں سے لین دین پر عائد ٹیکس واپس لے،تلخیاں بھولا کر انتخابی اصلاحات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،انتخابی نظام کی اصلاح کیلئے پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں سے بھی تجاویز لی جائیں ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لبنان سے سنی اتحاد کو نسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی سے ٹیلی فونیک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
صاحبزادہ حامد رضانے مزید کہا کہ ملکی مسائل کے ذمہ دار جاگیر دار ،وڈیرے اور اشرافیہ ہے ۔اقتدار پرست اور مفاد پرست حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا ہے ۔قانون کی حکمرانی ہی امن کی چابی ہے ۔آپریشن ضرب عضب ملکی سلامتی کی تاگزیز جنگ ہے ۔اسلحہ کی دہشت گردی کی طرح اقتصادی دہشت گردی بھی خطرناک ہے ۔غریب کا چولہا ٹھنڈا اور دل جل رہا ہے ۔پاکستانی سیاست مصلحت اور منافقت میں گری ہوئی ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا آبی ذرخیر کی تعمیر ہی سیلاب کی تباہ کاریوں کا واحد حل ہے ۔ملک دشمن قوتیں بے روزگا ر نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استمال کر رہی ہیں ۔بے روزگاری کے خاتمے تک دہشت گردی سے نجات ممکن نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.