منتخب نمائندے اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دیں ، محمد خان اچکزئی
منصوبوں کی بروقت تکمیل پر بھی کڑی نظر ، مسائل کو سنجیدگی سے حل کروانے کے لئے اقدمات کئے جائیں ، گورنر بلوچستان
جمعہ 31 جولائی 2015 21:32
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) منتخب نمائندوں کو اپنے آپ کو عوام کا حقیقی نمائندہ ثابت کرنے اور ان کے ووٹ کا اصل حقدار منوانا اُسی صورت ہی ممکن ہوگا جب وہ عوام کی بلا امتیاز خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے ۔زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی نمائندے عوام کے خاد م ہونے کا ثبوت پیش کریں۔ان خیالات کا اظہار گورنر بلوچستان محمد خا ن اچکزئی نے مشیر جنگلات عبید اﷲ جان بابت ، ایم پی اے نصر اﷲ زیرے اور علاقے کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔
گورنر بلوچستان نے اپنی گفتگو میں اس بات کا بار ہا ذکر کیا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے تمام منتخب عوامی نمائندوں سے کہا کہ کہ وہ اپنے اپنے حلقے کے عوام کی ہر ممکن داد رسی کو اپنا فرض سمجھیں اور مسائل کو سنجیدگی سے حل کروانے کے لئے اقدمات کریں ۔(جاری ہے)
گورنر بلوچستان نے عوام پرزور دیا کہ وہ اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دیں اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل پر بھی کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ خود ان کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
گورنر نے مشیر جنگلات کومخاطب ہو کر کہا کہ وہ لورالائی کے عوام کی بلا تفریق خدمت کریں اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔دریں اثناء گورنر بلوچستان سے اکرم پانیزئی اور سیکرٹری ایری گیشن نے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.