سیاست عبادت کا نام ، پیسوں کے بل بوتے پر سیاست کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں ، اسد قیصر
صاف ستھری سیاست اور خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں ، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجتماع سے خطاب
جمعہ 31 جولائی 2015 21:34
صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ سیاست عبادت کا نام ہے ہم پیسوں کے بل بوتے پر سیاست کرنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں ہم صاف ستھری سیاست اور خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام زیدہ صوابی میں صدر اور نجی جرگہ شمشیر خان کی زیر صدارت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایم این اے عاقب اﷲ خان پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ضلع کونسلر ذاکر رحمان ‘ مقامی رہنماء سید منور شاہ باچہ ‘ اندلیپ اور ظاہر یوسفزئی نے بھی خطاب کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے زیدہ سٹی میں ہسپتال کو ایمبو لینس اورسٹاف فراہم کر نے کے علاوہ پلے گراؤنڈ اور زیدہ سے کڈی تک دو کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ سوئی گیس فراہمی کے لئے پانچ کروڑ روپے فنڈ ز جمع کرائی گئی ہے لیکن تاحال مرکز کی جانب سے گیس نہیں مل رہا ہے جب کہ اس سلسلے میں کئی بار وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو خطوط بھی لکھے کہ وفاق جتنے پیسے اور فنڈز چاہتے ہیں ہم جمع کرانے کو تیار ہے لیکن صرف وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف صوابی کو گیس کی فراہمی کی اجازت دے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وزیرداخلہ
-
غزہ جنگ: امریکہ میں مظاہرین کے خلاف ’طاقت کے استعمال‘ پر تشویش
-
اسرائیل اور حماس جنگ بندی پر اتفاق کریں، گوتریش کی اپیل
-
سندھ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.