بلوچستان میں اسلام اور نام نہادآزادی کی جنگ لڑنے والے دہشت گرد ہیں،میر سرفراز بگٹی

ژوب اور شیرانی میں بارش اور سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد معاوضہ دیا جائیگا ،صوبائی وزیر داخلہ

جمعہ 31 جولائی 2015 23:00

شیرانی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) بلوچستان میں اسلام اور نام نہادآزادی کے نام پر جنگ لڑنے والے دراصل دہشت گرد ہے ژوب اور شیرانی میں بارش اور سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو جلد معاوضہ دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ژوب کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ژوب نذر محمد کھیتران ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ چیرمین سلطان شیرانی قاضی احمد خوستی سابق سنیٹر رضا محمد رضا محمد انور مندوخیل عبدالستار خان کاکڑ چیرمین عبدالسیلم مندوخیل اور دیگر نے نقصانات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بارش اور سیلاب سے اب تک چار افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ شاہراہوں اور کھڑی فصلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ڈی آئی خان قومی شاہراہ گذشتہ پانچ روز سے بند پڑا ہے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اور قبائل نے بھی صوبائی وزیر سے ملاقات کی اس موقع پر بریگیڈئیر نوید زمان کرنل ایف سی محمد اجمل اور ایم پی اے مفتی گلاب کمشنر فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے طاہر منیر منہاس بھی موجود تھے بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور رپورٹ صوبائی حکومت کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے نقصانات کا ازالہ اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو جلد معاوضہ دیا جائیگاانہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عوام ایک پیج پر ہے بلوچستان میں اسلام اور آزادی کے نام نہاد جنگ لڑنے والے دراصل دہشت گرد ہے جنہیں را فنڈ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے اب اچھے اور برے طالبان کی کوئی گنجائش نہیں رہی دہشت گرد دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بے گناہوں کا خون بہا رہی ہے قبائل اور سیاسی پارٹیاں پاک فوج اور ایف سی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ فوج کے جوان اپنا آج ہمارے بہتر مستقبل کیلے قربا ن کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان قومی شاہراہ کھولنے سے متعلق چیرمین این ایچ اے اور وفاقی حکومت سے رابطہ کرینگے ژوب اور شیرانی و صوبے کے دیگر اضلاع میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں جلد ایک اہم اجلاس منعقد ہو گا صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی نے مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی بھر پور خدمت کی ہے اس بار بھی پاک فوج اور ایف سی نے متاثرین کی خدمت کی جس پر پاک فوج اور ایف سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔