سول سوسائٹی کانیشنل پریس کلب کے باہر دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کے حق میں پر امن مظاہرہ
ہفتہ 1 اگست 2015 15:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) پاکستان سول سوسائٹی کی جانب سے ہفتہ کو نیشنل پریس کلب کے باہر پاکستانی سکالر اور دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کے حق میں پر امن مظاہرہ ہوا۔ سول سوسائٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ زید حامد کو سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ابھی تک ان پر کوئی بات واضع نہیں ہو سکی، زید حامد کو جلد از جلد رہا کیا جائے نہیں تو ہم ملک گیر احتجاج کریں گے، زید حامد ایک محب وطن پاکستانی سکالر اور دفاعی تجزیہ نگار ہیں اور افواج پاکستان کیلئے مسلسل دفاع بھی کرتے رہے ہیں ۔
انہوں نے نہ صرف نئی نسل میں علامہ اقبال کے پیغام کو اجاگر کیا ہے بلکہ میڈیا میں افواج پاکستان کا مسلسل دفاع بھی کرتے رہے ہیں۔ اے ٹی آئی کے ناظم ،شہیر سیالوی نے اس موقع پر کہا کہ زید حامد کی پاکستان کیلئے ان گنت خدمات ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کشمیر اور فلسطین سے لے کر امت کے ہر مسئلے کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اگلے ماہ تک ان کی رہائی عمل میں نہ آئی تو تمام طلباء تنظیمیں زید حامد کی رہائی کیلئے ایک ملک گیر تحریک چلائیں گی۔
سول سوسائٹی کے نمائندے بلال حسن نے کہا کہ زید حامد ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور ہماری پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف صاحب سے درخواست ہے کہ زید حامد کو جلد پاکستان واپس لایا جائے۔ سبدہ قدسیہ مشہدی نے کہا کہ زید حامد نے ہی خوارج کے بارے میں احادیث کو پھیلایا اور عوام کو ٹی ٹی پی خوارج کے بارے میں آگہی اور شعور دیا جس کی وجہ سے افواج پاکستان کے آپریشن ضرب عضب کی راہ ہموار ہوئی۔ زید حامد نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد کی بات کی اور فرقہ پرستی کے خلاف آواز اٹھائی۔ وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں اور انہیں وطن واپس لے کر آنا چاہیے۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر قرآنی آیات اور علامہ اقبال کے اشعار کے ساتھ ساتھ جنرل راحیل اور جنرل رضوان سے اپیل کی گئی تھی کہ زید حامد کو وطن واپس لایا جائے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت سے کوئی امید نہیں اس لئے افواج پاکستان زید حامد کو فوراً پاکستان واپس لے کر آئیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.