قرآ ن وسنت کی بالادستی کیلئے باطل نظام کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کی جدوجہد کومنطقی انجام تک پہنچا ئیں گے ، نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 1 اگست 2015 21:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ قرآ ن وسنت کی بالادستی کے لیے باطل نظام کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کی جدوجہد کومنطقی انجام تک پہنچا ئیں گے۔قرآن وسنت کا نظام غالب ہوکر رہے گا اور مغربی وسیکولر نظام کو ناکامی کا منہ دیکھنا ہوگااسلامی تعلیمات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام ہوں گے ۔

شعائر اسلام کی حفاظت اسلامی نظام نافذ کرکے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی شعبہ فہم دین کے زیر اہتمام’’ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ‘‘ کے دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ورکشاپ سے نائب امیر صوبہ مولاناشیخ امین کاکڑ،مولانا احسان اﷲ ،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر کاکڑ،ڈاکٹر عطاء الرحمان اور ظہور احمد نے بھی خطا ب کیا انہوں نے کہا کہ ترکی ایک سیکولر اسٹیٹ تصورکی جاتی ہے مگر وہاں بھی اسلام پسندو ں نے اپنے کردار ،اخلاق اور مخلص جدوجہد کے ذریعے اپنا لوہا منوایا ۔

(جاری ہے)

امت مسلمہ بیدارہوچکی ہے ،باطل تہذیب اورمغربی آقاؤں کومسلمان بچے بچے سے خطرہ لاحق ہے ۔ اسلامی اورخوشحال پاکستان کی جدوجہد اسی طرح زوروشورسے جاری وساری رہی تو انشاء اﷲ اسلامی انقلاب کی صبح جلد بیدارہوگی ۔ قرآن وسنت کی دعوت کولے کراٹھنے اور ساری دنیا پر چھاجانے کا عزم ہی دراصل فتح مکہ کا پیغام ہے ،اسلامی تاریخ سے سبق حاصل کر نے کی ضرورت ہے ۔

پاکستان کے حکمران مغربی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں اورہم اسلامی نظام زندگی کا نفاذ چاہتے ہیں ہم حکمرانوں کوان کے مشن میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اﷲ رب العزت کی بارگاہ میں توبہ واستغفار کا در ہر وقت کھلارہتا ہے ،اﷲ رب العزت کوپسند ہے کہ اس کا بندہ اس سے اپنے کیے کی معافی مانگے۔ توبہ اوراستغفار کے ذریعے ہی تزکیہ نفس ممکن ہے ، رب سے تعلق بڑھانے کے لیے اپنی خطاؤں کی معافی چاہنی ہوگی۔

نبی کریم ؐ کے فرمان کے مطابق گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اس نے گناہ کیا ہی نہیں، اس لیے ہمیں توبہ واستغفار کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ کامیاب معاشرے کی زریں اصولوں میں یہ بات شامل ہے کہ رب کی بندگی اوراس مغفرت چاہی جائے ۔ جماعت اسلامی کی تاریخ ہے کہ اس نے قرآن وسنت کی روشنی میں اپنی دعوت پیش کی اور لوگوں کو اﷲ کے نظام کے لیے اکٹھا کیا ۔ امت مسلمہ کو جوڑنے اورمتحد کرنے کے لیے اﷲ کی رسی یعنی قرآن کومضبوطی سے تھامنا ہو گا۔ اسی میں ہماری اورقوم کی بھلائی ہے ۔ورکشاپ کااختتامی سیشن آج ہوگا۔