پانی کے زیادہ دباؤ والے علاقوں کو پی ڈی ایم اے سے مزید کشتیاں دلوائی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ
پیر 3 اگست 2015 14:59
سکھر ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے معاون خصوصی برائے رلیف محمد حسن ہنگورو کو ہدایت کی ہے کہ جن علاقوں میں پانی کا دباؤ ہے ان کو پی ڈی ایم اے سے مزید کشتیاں دلوائی جائیں جس میں سکھر اور گھوٹکی اضلاع کے لئے 30,30 جبکہ خیرپور ضلع کے لیے 40 کشتیاں فوری فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ریلیف کے کاموں کے لئے ہر ضلع کے لئے 5,5 ملین روپے جاری کئے جائیں گے جس کے لئے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
اس موقع پر صوبائی سیکریٹری آبپاشی سید ظہیر حیدر شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بچاؤ بندوں پر پانی کے دباؤ کی وجہ سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کے عملدار 24 گھنٹے نگرانی کررہے ہیں۔(جاری ہے)
یہ بات وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو دی جانیوالی ایک بریفنگ میں بتائی گئی۔ سیکریٹری آبپاشی نے مزید بتایا کہ سکھر بیراج سے 7 لاکھ 25 ہزار کیوسک پانی گزرے گا اور کوہ سلیمان پر مزید برسات کی وجہ سے پانی میں اضافے کا اندیشہ ہے، اس کے باوجود ہم نے 9 لاکھ کیوسک پانی گزارنے کی تیاری کی ہے۔
بعد ازاں کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے سکھر ڈویژن میں سیلاب متاثر اضلاع میں ریلیف کی سرگرمیوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچے کے علاقوں کے کافی افراد کو بچاؤ بندوں پر قائم محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ متاثرین کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپ ،وٹرنری کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں ان افراد کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ ان کے مال مویشیوں کو بھی ویکسین کی جارہی ہے۔ کمشنر سکھر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کچے کے علاقوں سے متاثرین کو پکے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے پی ڈی ایم اے نے بوٹس کم تعداد میں فراہم کی ہیں جس سے کافی مشکلات پیش آرہی ہیں اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.