کینیڈا میں تین مسلم بہنوں کی خواتین کے حقوق کیلئے نیم عریاں ریلی

پیر 3 اگست 2015 16:39

کینیڈا میں تین مسلم بہنوں کی خواتین کے حقوق کیلئے نیم عریاں ریلی

اونٹاریو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) کینیڈا میں اونٹاریو کے علاقے واٹرلو میں تین مسلم بہنوں نے خواتین کے حقوق کیلئے نیم عریاں ریلی نکالی، ”ہمارے ساتھ عریاں ہوں “کے عنوان سے نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں نیم عریاں خواتین نے شرکت کی جبکہ متعدد نیم عریاں مرد بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ہفتہ قبل واٹرلو میں ایک پولیس افسر نے تینوں بہنوں کو نیم عریاں ہوکر بائیسکل چلانے سے روک دیا تھا، خواتین کی آزادی اور حقوق کو دبانے کی اس کوشش کے خلاف تینوں بہنوں تمیرا، نادیہ اور علیشہ نے ریلی کا اہتمام کیا تھا۔

مقامی موسیقار 26 سالہ علیشہ نے بتایا کہ 24 جولائی کو پولیس افسر نے ہم تین بہنوں کو نیم عریاں بائیسکل چلانے سے روک دیا تھا کیونکہ اس کے مطابق یہ قانون ہے اس نے کہا کہ فورا شرٹ پہنو، مقامی پولیس افسر کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی کہ افسر نے انہیں کیوں روکا تھا، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آزادی ہے جو چاہے مرضی کر سکتا ہے۔ 1996 میں اونٹاریو کی ایک عدالت نے خواتین کو ٹاپ لیس (نیم عریاں) ہونے کا حق دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :