جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ الیکشن کمیشن نااہل اورکرپٹ ہے، عمران خان
پیر 3 اگست 2015 17:02
روجھان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خان نے کہا ہے کہ ڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نااہل اور کرپٹ ہے، شریف برادران چھٹی بار پنجاب پر بادشاہت کررہے ہیں لیکن انہیں لاہور سے دور دراز علاقوں کی کوئی فکر نہیں، رحیم یار خان کے علاقے روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ انہوں نے دھرنے کے ذریعے جنگ لڑ کر انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنوایا، جس کی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن نااہل اور کرپٹ ہے۔
اب وقت آگیا ہے کہ وہ عوام کے حقوق کی جنگ کے لئے میدان میں نکلیں، ایک جانب وہ الیکشن کمیشن پر اپنے احتساب کے لئے دباوٴ ڈالیں گے اور دوسری جانب ایک عام پاکستانی کی ضروریات اور اس کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ کسان ساراسال محنت کرکے فصل تیار کرتا ہے لیکن کٹائی کے وقت پانی آجاتا ہے، پچھلے 2 برس میں ملک کا کسان پس کر رہ گیا ہے، شریف برادران چھٹی بار پنجاب پر بادشاہت کررہے ہیں لیکن انہیں لاہور سے دور دراز علاقوں کی کوئی فکر نہیں، رحیم یار خان اور روجھان میں اگر برساتی نالوں کی صفائی اور حفاظتی بند تعمیر کرائے جائیں تو کسانوں کو معاشی نقصان سے بچایا جاسکتا ہے، پنجاب حکومت نے 150 ارب روپے 2 میٹرو منصوبوں پر خرچ کئے لیکن کسانوں کے لئے بند نہیں بنائے کیونکہ حفاظتی بند بنانے میں زیادہ کمیشن نہیں بنتا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وہ ایک عام پاکستانی کی ضروریات اور اس کے حقوق کے لئے جنگ لڑیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.