ووسٹر شائر کے باؤلر جو لیچ میچ کی پہلی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے دنیائے کرکٹ کے دوسرے گیندباز بن گئے
پیر 3 اگست 2015 22:06
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) ووسٹر شائر کے باؤلر جو لیچ نارتھیمٹن شائر خلاف میچ کی پہلی ہی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے دنیائے کرکٹ کے دوسرے گیندباز بن گئے۔جو لیچ نے یہ ریکارڈ رائل لندن ون ڈے کپ کے میچ کے دوران بنایا۔
(جاری ہے)
جو لیچ نے اپنے پہلی دو گیندوں پر رچرڈ لیوی اور راب کیوگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کے ذریعے آؤٹ کیا جب کہ کھیل کی تیسری گیند پر انہوں نے جیک شانٹری کی وکٹ حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا۔
بالکل اسی طرح کا ریکارڈ سری لنکا کے تیز باؤلر چمنڈا واس بھی اپنے نام کر چکے ہیں جب انہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بنگلہ دیش کے تین کھلاڑیوں کو میچ کی پہلی تین گیندوں پر آؤٹ کیا۔واس کے ریکارڈ کو منفرد بات پہلے اوور میں چار وکٹیں حاصل کرنا تھا کیونکہ انہوں نے میچ کی پانچویں گیند پر بھی وکٹ حاصل کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟
-
ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ کی پی سی بی حکام سے چیمپئنز ٹرافی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
قومی ہاکی ٹیم (کل ) وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ
-
راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.