` حیسکو کا 56ارب سے زائد کے واجبات کی وصولی کیلئے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن
نادہندہ صارفین کے 2070بجلی کنکشن اور 1950غیر قانونی کنکشن، 30گاؤں کی بجلی منقطع، 85ٹیوب ویل کنکشن ہٹائے گئے`
پیر 3 اگست 2015 22:49
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) حیدرآبا دالیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)کی جانب سے حیسکو ریجن میں 56ارب سے زائد کے واجبات کی وصولی کیلئے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف 54 خصوصی ریکوری ٹیموں کی کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں اس سلسلے میں آج حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، دوڈ، قاضی احمد،سکرنڈ، سانگھڑ، ماتلی ، ٹھٹھہ ، و دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندہ صارفین کے 2070بجلی کے کنکشن اور 1950غیر قانونی کنکشن منقطع کیئے گئے ہیں جبکہ 30گاؤں کی بجلی منقطع کی گئی اور 85ٹیوب ویل کنکشن ہٹائے گئے۔
جبکہ بجلی چوروں کے خلا ف متعلقہ تھانوں میں FIRدرج کرانے کیلئے لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ آج تک کی ان کاروائیوں کے دوران 31کروڑ سے زائد کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔(جاری ہے)
جبکہ حالی روڈ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چورں نے حیسکو کے لائن مین نوید پرلوہے کی راڈ سے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ جس کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم جاٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نادہندگان سے واجبات کی100فیصد وصولی مہم اور بجلی چوروں کا مکمل خاتمہ کرنے میں حیسکو کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں ۔
حیسکو چیف ایگزیکٹو آفسیر محمد سلیم جاٹ نے تمام افسران کو واضح احکامات دیئے ہیں کہ نادہندہ صارفین سے واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کے کنکشن فوری منقطع کردیئے جائیں ۔ غفلت برتنے والے انچارج افسران و دیگر ملازمین کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیتے ہوئے نوکری سے فارغ کردیا جائے گا ۔ اپنے ذمہ حیسکو کے واجبات جلد از جلد ادا کریں `متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.