وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے لارڈ نذیر احمد کی ملاقات، الطاف حسین کے قومی اداروں کو نشانہ بنانے‘ بھارت سے مدد طلب کرنے اور نیٹو کو دعوت دینے کے بیانات پر تشویش کا اظہار
منگل 4 اگست 2015 16:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) برطانیہ کے ایوان بالا کے ممبر لارڈ نذیر احمد نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اہم ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے پاکستان کے قومی اداروں کو نشانہ بنانے‘ بھارت سے مدد طلب کرنے اور نیٹو کی فوج کو دعوت دینے کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس حوالے سے لارڈ نذیر نے برطانوی پارلیمنٹ میں معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کرادی ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے برطانیہ کو جو ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق لارڈ نذیر نے منگل کو پنجاب ہاؤس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات‘ دو طرفہ تعاون‘ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔(جاری ہے)
لارڈ نذیر نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے وزیر داخلہ کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کو سراہا اور نادرا پاسپورٹ آفس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے وزیر داخلہ کے اقدامات کی تعریف کی۔
لارڈ نذیر نے کہا کہ پاکستان اور اس کے اداروں کی ترقی جمہوریت کا استحکام اور پائیدار امن برطانیہ میں مقیم ہرپاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے تمام حکومتی اداروں کو متحرک کیا جائے گا۔ دریں اثناء ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں الطاف حسین کی طرف سے پاک فوج کے خلاف دیئے گئے بیانات کی مذمت کی گئی اور ایم کیو ایم کے قائد کی طرف سے بھارت سے مدد مانگنے کو پاکستان سے غداری قرار دیا گیا۔ لارڈ نذیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے الطاف حسین کے حالیہ بیانات کے حوالے سے برطانیہ کو جو ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے وہ بروقت اور درست ہے اور وہ برطانیہ میں الطاف حسین کی پاکستان دشمنی کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے اور برطانوی پارلیمنٹ میں بھی یہ معاملہ لے کر جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.