مالی ، جنگجوؤں کے حملے میں 10 فوجی ہلاک

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 اگست 2015 16:43

بماکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) مالی میں فوج پر کیے گئے ایک حملے میں کم ازکم 10 فوجی مارے گئے ہیں۔مالی حکام نے ٹمبکٹو کے علاقے میں ہونے والے اس حملے کو ایک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ ایک مقامی گروہ انصار دین سے ہے۔ واضح رہے کہ مالی میں 2 روز قبل بھی فوج پر ہوئے ایک حملے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔