پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک جمعرات تک موخر
امید ہے حکومت اور اپوزیشن لیڈر مل کر ایم کیو ایم اور جے یو آئی کو تحاریک کی واپسی پر آمادہ کریں گے، ایازصادق کے اسمبلی اجلاس میں ریمارکس
منگل 4 اگست 2015 17:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن اور حکومت کے اتفاق رائے سے پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک جمعرات تک موخر کر دی، قبل ازیں تحریک انصاف پر اتفاق رائے کیلئے سپیکر چیمبر میں سپیکر کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں طویل بحث کے بعد طے کیا گیا کہ حکومت اور قائد حزب اختلاف کو مزید وقت دیا جائے تا کہ وہ تحریک پیش کرنے والی جماعتوں، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے قائدین سے مل کر انہیں پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے پر آمادہ کر سکیں۔
منگل کو ایوان میں نماز ظہر کے وقفے کے بعد اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ وہ تجویز پیش کرتے ہیں کہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے مطالبے پر تحریک پر ووٹنگ جمعرات کے روز موخر کر دی جائے تا کہ اس بارے اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کیا جا سکے۔(جاری ہے)
جمعرات کو قواعد معطل کرکے یہ معاملہ دوبارہ زیر بحث لایا جائے، حکومت کی طرف سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خورشید شاہ کی تجویز کی تائید کی جس پر سپیکر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر مل کر ایم کیو ایم اور جے یو آئی کو تحریک کی واپسی پر آمادہ کریں گے۔
جمعرات کو تحریک دوبارہ زیر غور آئے گی، اس کے ساتھ ہی سپیکر نے اجلاس بدھ کی صبح تک ملتوی کر دیا۔ قبل ازیں نماز ظہر کے وقفے سے قبل سپیکر نے تمام پارلیمانی لیڈرز کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان کے چیمبر میں آئیں تا کہ پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک پر کوئی متفقہ فیصلہ کیا جا سکا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.