خیبر پختونخوا آئل گیس کمپنی لمیٹڈ صوبے میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں تیزی لائے گی ، توانائی کی بڑھتی ہوئی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ، علاقوں میں عوام کی ترقی و خوشحالی کا ایک نیا باب کھلے گا
منگل 4 اگست 2015 17:49
پشاور ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) خیبر پختونخوا آئل گیس کمپنی لمیٹڈ (کے پی کے او جی سی ایل) صوبے میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں تیزی لائے گی جس سے نہ صرف توانائی کی بڑھتی ہوئی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ علاقوں میں عوام کی ترقی و خوشحالی کا ایک نیا باب کھلے گا۔ کمپنی کے ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
04اگست۔2015ء“ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے 2013ء میں توانائی کی بڑھتی ہوئی صوبائی اور ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دینے کے لئے خیبرپختونخوا تیل و گیس کمپنی لمیٹڈ قائم کی تھی جس نے دو سال کی قلیل مدت میں نہ صرف ہائیڈرو کاربن کی تلاش کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے بلکہ ملکی اور غیر ملکی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں کو پرکشش مراعات اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی فراہمی سے صوبے میں ان کے لئے نئی جہت پیدا کر دی ہے جس سے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.