ملک دشمن عناصر سیاسی جماعتوں کی آڑ میں کراچی آپریشن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،ترجمان پاکستان رینجرز
رینجرز اور سندھ بھر کے عوام ایسی تمام سازشوں کو ناکام بناچکے ہیں،بیان
منگل 4 اگست 2015 22:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پاکستان رینجرزکے ترجمان نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر سیاسی جماعتوں کی آڑ میں کراچی آپریشن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
(جاری ہے)
منگل کو جاری بیان میں ترجمان رینجرزنے کہاکہ ملک دشمن عناصر مختلف شخصیات کے ذریعے عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ شرپسند عناصر سیاسی جماعتوں کی آڑ میں کراچی آپریشن کے خلاف سازشوں میں بھی مصروف ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شر پسند عناصر امن سے گھبرا کر ایسی حرکتیں کررہے ہیں جو کراچی کے امن اور عوام کے خلاف ایک منصوبہ ہے تاہم رینجرز اور سندھ بھر کے عوام ایسی تمام سازشوں کو ناکام بناچکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ عوام آئندہ بھی شرپسند عناصر کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے جب کہ عوام اور میڈیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف افواہوں کی تصدیق رینجرز سے کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.