پنجاب یونیورسٹی نے5امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

بدھ 5 اگست 2015 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی نیصادق حسین ولد محمد صدیق کوکیمیکل انجینئرنگ کے مضمون میں ان کے’’کوئلہ اور نامیاتی مادہ کو سرکولیٹینگ فلیوڈ ائزڈ بیڈ میں استعمال کرتے ہوئے پروڈیوسر گیس کی پیداوار پر اثر انداز ہونے والے عوامل‘‘ کے موضوع پر،نسیم احمد یٰسین ولد محمد یٰسین کوایگریکلچرل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’سوڈو موناس اور بیسیلس اپھیدوں کے ذریعے گلاب کے جسمانی نظام میں ڈپلو کارپن روزائی کے خلاف مذاحمت کا مطالعہ ‘‘کے موضوع پر،سعدیہ ایاز دختر سلطان احمد ایاز کوہوم اکنامکس کے مضمون میں ان کے’’پاکستان کے شہر لاہور کے ریسٹورنٹوں میں صارف کی تعداد کے ریٹ پر ماحول میں روشنی کی تبدیلی کے اثرات کا جائزہ ‘‘کے موضوع پر،سیدہ ثمرہ جعفری دختر سید نذیر اقبال جعفری کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’انسانی نیورانز کی نشوونما کو کنٹرول والے جینز کی معصیت اور جارہیت پسندوں میں جینیاتی تحقیق ‘‘کے موضوع پر اورساجد علی ولد عبد الغفور کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’کماد میں گنے کے موزائیک وائرس ویکٹر سسٹم کا ظواہراتی مطالعہ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :